6 مارچ، 2016، 1:40 PM

کلکتہ کے ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی

کلکتہ کے ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی

بھارتی شہر کلکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی شہر کلکتہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 24 گھنٹے کے اندر بم سے اڑادینے کی دھمکی کے بعد سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلکتہ کے این ایس سی بوس  ایئرپورٹ کی انتظامیہ کو ای میل موصول ہوئی جس میں ایئرپورٹ کو ایک روز کے اندر بم دھماکے سے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی تھی اور آئی پی ایڈریس کی شناخت کےبعد انکشاف ہوا ہے کہ یہ ای میل جرمنی سے بھیجی گئی تھی۔ سائبر ماہرین کی ٹیم ای میل کے مندرجات کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ ایئرپورٹ پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام مسافروں کا سامان اچھی طرح سےچیک کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل کلکتہ ایئرپورٹ پر ماں اور بیٹی کے سامان سے کارتوس برآمد ہوئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

News ID 1862342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha